ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی میں ریکارڈ اضافہ! 9 ماہ میں کھربوں روپے کی وصولی کا انکشاف

اسلام آباد: سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں کھربوں روپے کی بھاری رقم وصول کی گئی ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 میں 1 کھرب 45 ارب روپے، اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے، ستمبر میں 1 کھرب 11 ارب روپے اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کیے گئے۔
اسی طرح نومبر 2025 میں 1 کھرب 51 ارب روپے اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب روپے وصول کیے گئے۔ جنوری 2026 میں یہ رقم 1 کھرب 24 ارب روپے رہی جبکہ فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی صورت میں صارفین سے وصول کیے گئے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ عوامی بجٹ پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے اور مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں