مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا، جیٹ فیول مہنگا—حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہوابازی میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی سفر اور کمرشل فلائٹس کے کرایوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ رات جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق مسلسل ایندھن کی قیمتوں میں رد و بدل معیشت اور عام صارفین دونوں پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں