ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-ملکی مسائل کی جڑ آئین پر عمل نہ ہونا ہے، موجودہ نظام ہی مؤثر ہے: رانا ثنا اللہ-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-"مسلمان ہونے پر فخر ہے، پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہوں"، راکھی ساونت-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-تھانے کے اندر خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی گرفتار، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-کشمیر میں حکومت سازی، نواز شریف نے کابینہ سے متعلق پارٹی پالیسی واضح کر دی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی-ڈپٹی کمشنر ملتان کا بڑا ایکشن، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسد اللہ کھیڑا ڈی نوٹیفائی، اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر کارروائی

تازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کی منظوری متوقع

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی اجلاسوں کے دوران کلائمٹ فنانسنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات پر زور بڑھ گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان نے بھی کلائمٹ ایکشن کے لیے مالی وسائل اور بجٹ ترجیحات پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی مالی تعاون میں اضافے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کے روز متوقع ہے، جس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ قومی بجٹ اور وسائل کی تقسیم میں کلائمٹ پالیسی کو بھی ترجیح دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی فنڈنگ میں اضافے پر زور دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں