ملتان(اشرف سعیدی سے) جنوبی پنجاب کی دوسری بڑی رجسٹری برانچ بہاولپور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے مزید انکشافات سامنے آگئے۔ مختلف مواضعات میں ہونے والی رجسٹریوں میں شیڈول کا ہیر پھیر،ایف بی آر فیس اور کمرشل نقشہ جات بوگس لگا کر رجسٹریاں کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موضع کرنا، باقر پور، چکنمبر 9 بی سی، ویسلاں، ماڈل ٹاؤن اور شوق الربیع سمیت متعدد علاقوں کی رجسٹریاں مشکوک قرار دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چکنمبر 9 بی سی کی رجسٹری نمبر 00120260002452، 00120260001762، 00120260001906، 00120260002246، موضع ویسلاں کی رجسٹری نمبر 00120260002333، موضع کرنا کی رجسٹری نمبر 00120260001721 اور 00120260002358، موضع ساہلاں کی رجسٹری نمبر 00120260001893، موضع باقر پور کی رجسٹری نمبر 00120260001886 جبکہ موضع شوق الربیع کی رجسٹری نمبر 00120260003564 بھی سامنے آئی ہیں، جن میں مبینہ طور پر جعلی یا ٹیمپرڈ ایف بی آر چالان اور کمرشل نقشے استعمال کیے گئے پٹواریوں کی جانب رپورٹ میں ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ان رجسٹریوں میں اراضی کی نوعیت تبدیل کرکے کم ریٹ والے شیڈول لاگو کئے گئے، بعض کیسز میں زرعی اراضی کو سکنی ظاہر کیا گیا جبکہ اربن اراضی کو بھی کم مالیت میں ظاہر کر کے سرکاری ریونیو میں کمی کی گئی۔ بعض فائلوں میں موقع ملاحظہ کیے بغیر اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی رجسٹریوں کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے لیے مخصوص افراد متحرک ہیں جو فردات، نقشہ جات اور دیگر دستاویزات میں ردوبدل کرکے فائلوں کو قابل منظوری بناتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک منظم نیٹ ورک کے سرگرم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس میں پٹواریوں، وثیقہ نویسوں، پراپرٹی ڈیلرز اور بعض دفتری اہلکاروں کے ملوث ہونے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔دوسری جانب بھاولپور رجسٹری برانچ میں کام کروالے دس سے زئد افراد جو مشکوک رجسٹریوں کا سودا کرواتے ہیں بتایا گیا ہیں یہ ایسی رجسٹریاں ہوتی ہیں جن کے کی اصلی مالیت زیادہ جبکہ ملحقہ ایکڑ نمبر ڈال لر کم ڈی سی شیڈول فال دیآ جاتا اد سائک سے ان رجسٹریوں کی بھاری فیس جو خزانہ سرکار میں جمع کرواناتھی وہ عرضی نویسوں اوت دفتر مھں بیٹھے رجسڑی کلرکوں کی جیب میں چلی جاتی ھے بتایا گیا ھے کہ اس رجسٹری نرانچ میں اتک کو ئی ایسی انکواری عمل میں مہیں لائی جس تحت بوگس رجسٹریں کی تحقیقات کی جائے پہلا موقعہ ھے کہ روزنامہ قوم نے رجسٹری نرانچ میں ھونے والی کرپشن اور بوگس کاروائی اربوں کی کی مد میں سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا ھے کل کے روز نامہ قوم میں بھاولپور میں ان تمام پلازوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی جو نقشہنظور کرائے بغیر منزل در منزل تعمیر کیے گئے مگر ان کی سرکاری فیس جمع کروانے لی بجائے رجسڑی کلرکوں کی جبیب چلی گئی ان پلازوں کی کورڈ ایریا کی بجائے خالی پلاٹ کی رجسٹری وہ بھی معمولی رقم ،عوامی حلقوں نے بھاولپور رجسٹری برانچ کے ریکا رڈ کی مکمل جاُچ پٹتال کا مطالبہ کیا ھے۔شہری حلقوں کے مطابق اس طرح کی بے ضابطگیوں سے نہ صرف قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ جائیدادوں کے تنازعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اصل قواعد کے مطابق رجسٹری کروانے والوں کو غیر ضروری تاخیر اور اعتراضات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مبینہ طور پر غیر قانونی ادائیگی کرنے والوں کے کام فوری طور پر نمٹا دیے جاتے ہیں۔سماجی و شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، بورڈ آف ریونیو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان معاملات کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے، مشکوک رجسٹریوں اور متعلقہ ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ رجسٹری برانچ میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔







