بہاولپور : سابق ایف آئی اے افسر کی مبینہ کرپشن، تحقیقات کا دائرہ وسیع

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ڈاکٹر عثمان انور نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور رب نواز کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے احسان منظور ڈائریکٹر اکیڈمی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ڈاکٹر عثمان انور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون ملتان نے مبینہ طور پر ابتدائی رپورٹ برخلاف سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل بہاولپور رب نواز بھیجی ہے احسان منظور ڈائریکٹر اکیڈمی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایف آئی اے بہاولپور سے متعلقہ ریکارڈ 4 مئی کیلئے طلب کیا ہے انکوائری افسر کے حکم پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور رب نواز کے دور تعیناتی کے دوران کئے گئے مبینہ ” ہوشرباء گھپلوں ” کا ریکارڈ 4 مئی کو اسلام آباد پیش کیا جائے گا رب نواز کو پہلے ہی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بطور سزا بہاولپور سے کوئیٹہ ٹرانسفر کردیا تھا سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور کے خلاف معروف سیاسی و سماجی شخصیت محبوب حسن نے ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون ملتان خواجہ حماد الرحمٰن کو درخواست دی اور درخواست کی کاپیاں ایف آئی اے حکام کو بھیجی گئیں تھیں چنانچہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون ملتان نے ابتدائی طور پر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رب نواز کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں انکوائری افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے ملتان سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایف آئی اے بہاولپور سے متعلقہ ریکارڈ حاصل کیا محبوب حسن کی درخواست کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز ہولڈر ملزمان ثاقب ستار فضیلت جہاں وغیرہ نے ڈیوائس کو ہیک کرکے ضلع بہاولنگر کی سیکڑوں مستحق خواتین کے بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے لاکھوں روپے نکلوا کر خورر برد کئے جب اس سلسلہ میں محبوب حسن نے ایف آئی اے بہاولپور میں درخواست دی تو تمام تر ثبوت مجرمیت کے باوجود الزام علیہان سے مبینہ طور پر ذاتی مالی مفاد کی غرض سے ساز باز کرکے درخواست غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھ لی اور انکوائری ڈراپ کرنے کی سفارش کیساتھ انکوائری فائل ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ملتان کو بھجوائی درخواست میں رب نواز سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں