پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کے تحفظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک اور جلسے جلوسوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، سردار لطیف کھوسہ، عمر ڈار اور حقوق خلق پارٹی کے عمار جان نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے ادارے کمزور ہو چکے ہیں اور دنیا میں کہیں یہ مثال نہیں ملتی کہ کسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہی چھین لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں اور آج وفاداری نہ بیچنے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی پارلیمنٹ کے خواہاں ہیں جو منتخب ہو اور جس میں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام اور پارلیمنٹ ہو، نہ کہ کوئی اور ادارہ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اور وہ پرامن سیاسی جدوجہد کے حامی ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں “مائنس عمران خان” کا ماحول بنایا جا رہا ہے، لیکن تحریک تحفظ آئین پاکستان ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان کے مطابق اگر راستے روکے گئے تو حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی، تاہم وہ خانہ جنگی نہیں چاہتے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا مرکز عمران خان ہیں اور وہ آخری دم تک ان کے ساتھ وفادار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ عوامی طاقت کو دبایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اور ان کی صحت سب سے اہم ہے اور یہ تحریک مزدور، کسان اور عام شہری کے حقوق کی بھی جدوجہد ہے۔ ان کے مطابق ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اور تحریک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد پرامن ہوگی اور آئینی حق کے تحت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کی رہائی اور آئین کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں جلسے جلوس شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں