پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کے تبادلوں کے بعد عدالتی سنیارٹی لسٹ میں اہم تبدیلی سامنے آگئی ہے، جس کے بعد نیا عدالتی ڈھانچہ بھی واضح ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں ردوبدل کے بعد جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج بن گئے ہیں۔
نئی صورتحال کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے عدالتی کیسز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں چار مئی سے مجموعی طور پر 7 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسیٹر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ٹیکس کیسز کا خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ جسٹس محمد آصف مختلف ڈویژن بینچز میں کرمنل اور دیگر کیسز کی سماعت کریں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل رکھا گیا ہے۔
اسی طرح تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا، جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس پر مشتمل ہے۔
نیا ججز ڈیوٹی روسٹر چار مئی سے اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کا دیگر ہائیکورٹس میں تبادلہ کیا گیا تھا، جس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائیکورٹ، جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائیکورٹ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ ہائیکورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں