راجن پور (ڈپٹی بیورو چیف)دام بنائے کام، 70 کروڑروپےکی مبینہ کرپشن ،ضلع بھرکےتمام منصوبےتباہ ہوگئے۔ کرپشن پر مقدمات بھی درج ہوئے۔12لاکھ روپےمبینہ ڈیل سے تمام کام میں شفافیت آگئی ۔ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ راجن پورکے ایکسین خلیل کھوسہ اور ایس ڈی او ثقلین کھوسہ نے ٹھیکیداروں سے مبینہ ساز باز کرکے عوامی منصوبہ جات پر تباہی پھیر دی جوکہ ضلع راجن پور کی یوسیز میں گلیاں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کھلے کر سامنے آگئی ہے ۔نئی تعمیر ہونے والی سولنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام چند ماہ بعد بیٹھ گئے اکثر سولنگیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جن میں تحصیل جام پور،راجن پور،روجھان کی یوسیز سرفہرست ہیں جن میں کوٹلہ مغلاں، محمد پور دیوان، پیرو والا، کوٹلہ دیوان، کوٹ طاہر، یوسی ہیرو، کوٹ جانوں ،داجل یوسیز سمیت دیگر قصبات کی یوسیز میں ترقیاتی منصوبے مبینہ طور پر ناکارہ ہو کر رہ گئے۔ قبل ازیں اراکین اسمبلی کی گرانٹ سے ضلع سمیت جام پور کی یوسیز میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کیے گئے تھے جن میں سولنگوں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا دو نمبر اینٹوں کا استعمال مقامی زمینداروں کی فصلوں سے مفت مٹی اٹھائی جاتی رہی لیکن کاغذوں میں مٹی کا بھاری بھرکم بل وصول کیا گیا تھا قومی خزانہ کو بڑے پیمانے پر ٹیکہ لگایا گیا علاوہ ازیں تحصیل جام پور ایکسین اور ایس ڈی او کا حدف ٹھیکے داروں سے مال کھرا کرکے عوامی منصوبوں پر بڑے پیمانے پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ راجن پور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی دونمبری ورشورت خوری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق ایکسین خلیل کھوسہ اور ایس ڈی او ثقلین کھوسہ کے خلاف انکوائریوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن منظرعام پر آنے کے بعد معاملات طے ہونے کے بعد ٹھپ ہوگیا۔ ایکسین خلیل کھوسہ اور ایس ڈی او ثقلین کھوسہ کی مبینہ کمیشن کے عوض ٹھیکیداروں سے ساز باز کرکے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا رگڑا لگانے کی تحقیقات کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہری کی نیب کو ارسال کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا راجن پور اور تحصیل جام پور کی یونین کونسلز کوٹلہ مغلاں محمد پور دیوان پیرو والا ہیرو جھوک مہار داجل حاجی پور نور پور منجھووالا لنڈی سیدان بکھر پور یونین کونسلوں دیگر قصبات کی یوسیز میں ٹھیکے داروں نے ایکسین لوکل گورنمنٹ خلیل کھوسہ اور ایس ڈی او ثقلین کھوسہ کی مبینہ آشیر باد سے ترقیاتی کاموں میں کرپشن دونمبری کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے گلیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے لگا۔ سولنگ اکھڑنے لگی۔ نالیوں کی تعمیر نہ کی رقم ہڑپ کرلی گئی۔ شہری نے نیب سے تحقیقات کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ لوٹی گئی دولت دوبارہ قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔







