ڈیزل 135، پٹرول 12 روپے لٹر سستا، تیل قیمت گرنے پر عوام کو ریلیف کا وعدہ پورا کردیا: وزیراعطم

اسلام آباد(بیورورپور ٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں
135روپے اورپٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی تیل کی قیمت گرے گی، آپ تک منتقل کروں گا۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مجھے یہ تجویز دی گئی کہ اس کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچایا جائے اور کچھ حصہ حکومتی اخراجات کیلئے مختص کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عوام نے جب مہنگائی کو برداشت کیا تو اب انہیں پورا ریلیف ملنا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے، میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلئے لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، وزیرخارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے، قیامت خیز مہنگائی کو روکنے کے لیے 129ارب روپے حکومت نے خرچ کیےتھے۔انہوں نے کہا کہ عوام نےصبر اور برداشت کےساتھ مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا۔خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہورہی ہیں، جو فریقین کل جنگ میں آمنے سامنے تھے آج بات چیت پر تیار ہوچکے ہیں، اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔دونوں ممالک میں میری جنگ بندی کی تجویز قبول کی شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لارہی ہیں، اس میزبانی کا یہ شرف صرف پاکستان کیلئے نہیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے ، اسحاق ڈار ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات کام کیا۔فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی ، درخواست ہے عوام دعا کریں کہ اللہ مذاکرات کو کامیاب کرے ۔وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام تک پہنچاؤں گا، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کچھ کمی ہوئی ہے ، مہنگائی کو روکنے کے لیے حکومت نے 129 ارب روپے خرچ کیے تھے۔مجھ سے کہا گیا کہ تیل کی قیمت میں کمی کا کچھ حصہ عوام تک پہنچایا جائے ، مجھے کہا گیا کہ تیل کی قیمت میں کچھ حصہ اخراجات میں کمی پر لگایا جائے ، میں نے یہ تجویز مسترد کردی ہے ، خود مشاہدہ کیا کہ عوام نے صبر اور تحمل سے مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا، اب تیل کی قیمت میں کمی پر میری ذمہ داری ہے کہ یہ کمی عوام تک پہنچے۔حکومت نے دیگر ذرائع سے کچھ وسائل جمع کرکے اپنا بھرپور حصہ ڈالا ، اس وقت کسان کے لیے لاگت کم کرنا بہت ضروری ہے ۔حکومت نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ، میری پہلی ترجیح ہمیشہ عوام تھے اور ہیں ، قوم صرف حکومتی فیصلوں سے نہیں عوام کے نظم ضبط ،اتحاد سے ترقی کرتی ہے ، موٹرسائیکل ،پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی جاری رہے گی ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں