برانڈ روڈ آپریشن، تاجر پھٹ پڑے، ملتان ایونیو پر با اثر شخصیات کے پلازے آباد کرنے کا منصوبہ قرار

ملتان (سپیشل رپورٹر) زیرزمین بجلی منصوبے کیلئےبرانڈروڈگلگشت پردکانوں کی چھتیں اورشیڈز گرانےپرتاجرپھٹ پڑے۔حکم امتناعی کے باوجود آپریشن کوتوہین عدالت قراردیدیا۔کارروائی کو ملتان ایونیوپربااثرحکومتی وبیوروکریٹک شخصیات کےپلازےآبادکرنےکامنصوبہ قراردیاہے۔ تا جر وں نے دہائی دیتےہوئےکہاکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بات کسی نے دیکھی ہو گی کہ زیر زمین بجلی سپلائی لائن کو بچھانے کے لیے چھتوں کو توڑا گیا ہو اور چھتیں بھی ایسی کمرشل عمارات کی ہوں جو نجی ملکیت اور کسی قسم کی تجاوزات کے زمرے میں نہ آتی ہوں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گلگشت کے علاقے میں برانڈ روڈ پر کیے جانے والے آپریشن کے متاثرین نے روزنامہ قوم کو بتایا کے حکم امتناعی کے باوجود چھتیں توڑی گئیں اور تاجرمنتیں کرتے رہےکہ یہ کوئی طریقہ کارنہیںکہ دکانوں کوبغیرکسی نوٹس سیل کردیاگیااورجب توڑ پھوڑ کا امر مکمل ہو گیا ۔آپریشن کرنے والا عملہ معذرت کرکے چلا گیا کہ ہم سے غلطی ہو گئی۔ یہ واحد آپریشن تھا جس میں کوئی آفیسر موقع پر موجود نہ تھا اور ہیوی مشینری ان پڑھ ملازمین کے زیر استعمال تھی جو کہتے تھے کہ نہ ہم سٹے آرڈر پڑھ سکتے ہیں نہ ہماری مشینری۔ حیران کن امر یہ ہے کہ جس جگہ پر نشان لگائے گئے وہاں سے تین سے چار فٹ پیچھے جا کر چھتوں کو توڑا گیا۔ ناصر بھٹہ نامی ایک تاجر نے مزید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں سیوریج سسٹم سڑکوں کے درمیان ہے اگرسیوریج سسٹم سڑکوں کے درمیان ہوسکتاہے توضلعی انتظامیہ نے کاروباری لوگوں کونقصان پہنچاکرکونساطاقت کاقانون متعارف کرایاہے ۔تاجربرادری سکتے میں ہے۔انصاف لینے کہاں جائیں۔لوگوں کاکہناہے کہ جب آپریشن ہوچکاتوکمشنرملتان تشریف لائےتوانہوں نے بھی دکھ کااظہارکیاکہ تاجروں کووقت دیناچاہئے تھا۔آخرکس کے کہنے پریہ آپریشن کیاگیا۔ذمہ دارکون ہے۔تاجروں کاکہناہے کہ ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت کیاجارہاہے تاکہ تاجربرادری اپنی کاروبارسمیٹ کرایونیوروڈپرمنتقل ہوکراسے آبادکرے۔ایک تاجرکاکہناتھاکہ ہمیں تویوں لگتاہے جیسے کسی بیوروکریٹ یاحکومتی سیاستدان کے ایونیوروڈپرغیرآبادپلازے موجودہیں۔جنہیں آبادکرنے کیلئے برانڈروڈکوبربادکردیاگیا۔ہماری چند دکانوں کے سامنے اور اسی برانڈ روڈ پر انتظامیہ کی طرف سے ظالمانہ ایکشن لینا اس شک کو تقویت دیتا ہے کہ حکومت کسی اور منصوبے کو کامیاب کرانے کے لیے اس کمرشل سنٹر کو تباہ کر رہی ہے۔ ایک تاجر مقتدر احمد نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اپنے دعوے کے مطابق حقیقت میں سب کی ماں ہے تو پھر آکر دیکھیں کہ ان کی اولاد کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں