اسلام آباد مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں جے ڈی وینس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، جو اہم مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی سیاسی شخصیت جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔
امریکی وفد کا پرتپاک استقبال اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکا کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تمام متعلقہ فریقین مثبت اور تعمیری انداز میں مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تنازعات کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں