Post Views: 30
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد آج پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,753 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3,000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 130 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 14 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 870 روپے ہو گئی۔







