Post Views: 30
راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر جیل کے گیٹ نمبر 5 کے ذریعے اندر داخل ہوئے، جہاں انہوں نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق زیر سماعت مرکزی اپیلوں پر تفصیلی مشاورت کی۔
رپورٹس کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں قانونی حکمت عملی تیار کرنے اور دلائل کو حتمی شکل دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اہم اپیلیں اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے احکامات ساتھ لے کر جیل پہنچے اور باقاعدہ اجازت کے بعد ملاقات کی۔







