ملتان چیمبر آف کامرس میں ممبر شپ معاملات پر تحفظات، ری نیو، نئی رکنیت کیلئے مشکلات

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان چیمبر آف کامرس میں ممبرشپ معاملات پر تحفظات کااظہار۔ ڈی جی ٹی او کی جانب سے ممبرشپ رینیول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہےجس کے بعد تاجروں کو امید تھی کہ اب ان کے مسائل میں کمی آئے گی مگر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اب بھی ممبران کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔کاروباری حلقوں کے مطابق بعض لوگوں سے فیس وصول کرنے کے باوجود انہیں رینیول سلپس جاری نہیں کی جا رہیں جس کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ سلپس کے حصول میں غیر ضروری رکاوٹیں سامنے آ رہی ہیں۔اسی طرح نئی ممبرشپ لینے کے خواہشمند افراد بھی مشکلات کی شکایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے ممبران کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے انہیں مختلف طریقوں سے روکا جا رہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیمبر انتظامیہ ممبرشپ سے متعلق تمام معاملات کو صاف، آسان اور منصفانہ بنائے تاکہ کسی کو بھی بلاوجہ پریشانی نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کا مقصد سہولت دینا ہے، اس لیے اس پر درست انداز میں عمل ہونا چاہیے۔کاروباری حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ادائیگی کرنے والے ممبران کو فوری طور پر سلپس جاری کی جائیںجبکہ نئی ممبرشپ کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں