سونے کی قیمت میں بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آ گئے

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، ڈالر کی مضبوطی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی جا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق خطے میں جنگی صورتحال کے بعد توانائی کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر مستحکم ہوا ہے، جس کے اثرات عالمی بلین مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ممالک کے مرکزی بینکوں نے سونے کی خریداری محدود کر دی ہے جبکہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ان عوامل کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی سطح کم ہو گئی ہے۔ اسی رجحان کے زیر اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 72.60 ڈالر پر برقرار رہی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 7 ہزار 744 روپے اور 10 گرام چاندی 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں