توانائی بچت: ملک بھر میں بازار آج سے رات 8 بجے بند، شہریوں کیلئے ماہانہ پٹرول کوٹہ مقرر-توانائی بچت: ملک بھر میں بازار آج سے رات 8 بجے بند، شہریوں کیلئے ماہانہ پٹرول کوٹہ مقرر-ملتان، خان گڑھ: پابندی بوکاٹا، قاتل ڈور نے دو گردنیں کاٹ دیں، پولیس کا حدود کا جھگڑا-ملتان، خان گڑھ: پابندی بوکاٹا، قاتل ڈور نے دو گردنیں کاٹ دیں، پولیس کا حدود کا جھگڑا-ایچ ای سی: ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی فعال پروگرامز کی تازہ فہرست جاری، طلبہ کو انتباہ-ایچ ای سی: ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی فعال پروگرامز کی تازہ فہرست جاری، طلبہ کو انتباہ-راجن پور: ڈیڑھ ارب کے منصوبوں میں میگا کرپشن، ایکسین اور ایس ڈی او کو ڈیل پر ڈھیل-راجن پور: ڈیڑھ ارب کے منصوبوں میں میگا کرپشن، ایکسین اور ایس ڈی او کو ڈیل پر ڈھیل-مریم نواز کا پنجاب کوٹ ادو میں غیر محفوظ، اقراری بولا گینگ پولیس، سی سی ڈی کیلئے چیلنج-مریم نواز کا پنجاب کوٹ ادو میں غیر محفوظ، اقراری بولا گینگ پولیس، سی سی ڈی کیلئے چیلنج

تازہ ترین

راجن پور: ڈیڑھ ارب کے منصوبوں میں میگا کرپشن، ایکسین اور ایس ڈی او کو ڈیل پر ڈھیل

جام پور (تحصیل رپورٹر)ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبہ جات میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن لوکل گورنمنٹ ایکسین خلیل کھوسہ اور ایس ڈی او ثقلین کھوسہ اور سب انجینئر نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنالیں ۔اعلیٰ سیاسی شخصیت کی شکایت پر لاہور سےآئی انکوائری ٹیم نے دوران انکوائری کرپشن پکڑ لی اور ایس ڈی اوکی معطلی اور پیڈا ایکٹ کی کارروائی کا فیصلہ کیا مگر بعد ازاں معاملات طے ہونے پر سب کچھ روک دیا گیا ۔ایس ڈی او ثقلین کھوسہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے خود کارروائی روکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی اولوکل گورنمنٹ راجن پور ثقلین کھوسہ نےمبینہ طورپر کرپشن کی کمائی سے شاہ فیصل ٹاؤن کوٹ چھٹہ میں دو عالیشان کوٹھیاں،دو جی ایل ای کاریں ایل ای ایف 793 اسلام آباد اور پنجاب نمبری ایل ای اے 7737 اور چوٹی روڈ پر کیٹل فارم بنا رکھا ہے جہاں پر کروڑوں روپے مالیت کی بھینسیں موجود ہیں ۔ثقلین کھوسہ پر تحصیل کونسل جامپور کےسوا کروڑ روپے مالیت کے ایک منصوبہ سڑک اللہ آباد کی تعمیر میں ساڑھے بارہ لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہوئی اور اینٹی کرپشن راجن پور میں اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 02/24 درج ہوئی۔ اسی طرح انکوائری نمبر 503/21 تین کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ نلکوں کی تنصیب میں اس پر ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہوئی مگر وہ مقدمہ درج ہونے سے بچ گیا جبکہ لیہ میں تعیناتی کے دوران مسلسل غیر حاضری اور میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر ڈی سی لیہ نے بھی اس کے خلاف کارروائی کیلئے لیٹر جاری کیا ۔ثقلین کھوسہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ایکسین لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان خلیل کھوسہ کی مبینہ ملی بھگت سے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی ریکارڈ کرپشن کی تھی جو لاہور ٹیم کی انکوائری کے دوران مبینہ طور پر پکڑی گئی تھی بعدازاں معاملات طے ہونے کے بعد انکوائری ٹھپ بے گناہی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، عوامی سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا علاوہ ازیں سب انجینئر نذیر لُنڈ نے شادن لُنڈ اور عالی والا میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی خرید کرنے کے علاوہ اپنے بیٹے کو لاہور میں کروڑوں روپے کا الیکٹرانکس کا کاروبار کرا رکھا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایک ایم پی اے سردار جگن خان دریشک نے بھی ڈی سی راجن پور کو ثقلین کھوسہ کی کرپشن کی شکایت کی جس پر ڈی سی راجن پور نے ثقلین کھوسہ کو طلب کیا جس پر ثقلین کھوسہ نے ڈی سی سے معافی مانگی ۔اس سلسلہ میں ثقلین کھوسہ اور سب انجینئرنذیر لُنڈ نے کہا کہ ان کے نام پر کوئی جائیداد نہیں ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں انیس بیس تو ہوتا رہتا ہے ۔مقامی شہریوں محمد قیوم ،نازک حسین، محمد آصف اور خادم حسین نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور چیئرمین نیب اسلام آباد سے فوری طور پر تمام منصوبہ جات کو چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں