ملتان(قوم نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفرازڈوگرنے ملتان میں نومنتخب وکلا عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہاہےکہ میں ملتان کی مٹی سے ہوں، میں نےآج تک ملتان کا گھرنہیں بدلا۔آپ لوگوں کے ساتھ انہی عدالتوں میں پریکٹس کرتا رہا ہوں اور یہیںسے اللہ تعالی نے عزت عطا کی اور میں ہائی کورٹ کا جج بنا۔ میں نے اپنا ملتان کا گھر، اپنا مسکن نہیں بدلا، میں لاہور شفٹ نہیں ہوا ۔باقی میرے سے پہلے والے شفٹ ہو گئے اور الحمدللہ آج بھی اسلام آباد کا چیف جسٹس ہونے کے باوجود میں نے اپنا مسکن نہیں بدلا ۔میں آج بھی آپ لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا ہوں۔ملتان کی مٹی کے ساتھ جڑا ہوا ہوں اور ملتان کی مٹی میرے لیے فخر کا باعث ہے میں نے یہاں سے جو کچھ لیا ،اللہ تعالی نے جو کچھ میرے پر عنایت کی وہ ساری ملتان کی وجہ سے ہوئی ،میں اس کے لیے آپ لوگوں کا اور اللہ کے کرم کے بعد اولیاء کرام کا بہت شکر گزار ہوں۔یہ کچھ دل کی باتیں ہیں۔ آپ لوگوں سے کرنا چاہتا ہوں۔یہاں ہمارے آنے والے نمائندے ہیں جو حلف اور اس کی تجدید اور وفا کا ہم سے آج اٹھوایا ہےامیدہے اس کی پاسداری کریں گے ۔ اپنی بار کے ساتھ وفا کریں۔ اپنے قانون کے ساتھ وفا کریں۔







