پٹرول کپٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود شہری غیر مطمئن، بائیک رائیڈرز رعایت کے منتظر

پٹرول کی قیمت میں گزشتہ رات 80 روپے کی کمی کے باوجود شہری مطمئن دکھائی نہیں دیتے، جبکہ حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود موٹر سائیکل سوار ابھی تک خصوصی رعایت حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت کو 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر مقرر کیا ہے اور پیٹرول پمپس پر نئی نرخوں کے مطابق فروخت جاری ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کمی کافی نہیں اور پٹرول کی موجودہ قیمتیں اب بھی عوام اور تنخواہ دار طبقے کی پہنچ سے باہر ہیں۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول کی وجہ سے ہر شعبے میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بائیک رائیڈرز کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی رعایت کے حوالے سے ایس او پیز ابھی تک عملی طور پر نافذ نہیں ہو سکیں، جس سے موٹر سائیکل سوار شدید پریشان ہیں۔
مزید برآں، ڈیزل کی قیمت میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھتے رہے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر ٹرانسپورٹ گاڑیاں ڈیزل استعمال کرتی ہیں، اس لیے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 60 روپے تک پہنچ گیا ہے اور عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں