ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کی سخت ہدایات، اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا-ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کی سخت ہدایات، اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا-پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای 100 میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی-پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای 100 میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی-آئی ایم ایف کا دباؤ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک بڑے اضافے کا امکان-آئی ایم ایف کا دباؤ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک بڑے اضافے کا امکان-پیٹرولیم سبسڈی کا بوجھ تقسیم کرنے کی تجویز، وفاق نے صوبوں سے حصہ مانگ لیا-پیٹرولیم سبسڈی کا بوجھ تقسیم کرنے کی تجویز، وفاق نے صوبوں سے حصہ مانگ لیا-ویمن یونیورسٹی بہاول پور: بیوروکریٹک دباؤ پر آؤٹ سائیڈرز کو غیر قانونی رہائشیں، فیکلٹی محروم-ویمن یونیورسٹی بہاول پور: بیوروکریٹک دباؤ پر آؤٹ سائیڈرز کو غیر قانونی رہائشیں، فیکلٹی محروم

تازہ ترین

ملتان شاپنگ مال کے باہر نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ پرانی دشمنی، دھمکیاں مل رہی تھیں

ملتان(نمائندہ خصوصی ،سپیشل رپورٹر) گلگشت میں شاپنگ مال کے باہر نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ پرانی دشمنی کاشاخسانہ نکلی۔ شادی کی تیاریوں میں مصروف ایک گھر غم میں ڈوب گیا ۔پولیس کے مطا بق مقدمہ نمبر 485/26 درج کر لیا گیا ہے، نیو زکریا ٹاؤن وہاڑی روڈ کے رہائشی طاہر فرید، اس کی اہلیہ (ع)، بھائی احمد فرید، اظہر فرید اور مظہر فرید شاپنگ کیلئے آئے تھے، مظہرفرید کی شادی 13 اپریل کو ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیملی شادی کی خریداری کے لیے گلگشت کے علاقے میں واقع ایک نجی شاپنگ مال گئی تھی۔خریداری مکمل کرنے کے بعد جب اہل خانہ واپس پارکنگ کی جانب جا رہے تھے تو اچانک ایک نامعلوم مسلح شخص نے طاہر فرید کے سر پر فائر کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق زخمی کو فوری طور پر اپنی گاڑی میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔مدعی مقدمہ اکرم نے پولیس کو بیان دیا کہ شاپنگ مال میں تین مشکوک افراد ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے، جن میں سے ایک مسلح ملزم نے فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی عمران ولد جمالدین قوم پٹھان سے پرانی دشمنی چل رہی ہے اور شبہ ہے کہ یہ قتل اسی کے ایما پر کیا گیا۔ملتان کے تھانہ گلگشت کی حدود میں واقع نجی سپر سٹور (کے کے مارٹ) کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونےوالےانصار کالونی کے رہائشی طاہر انصاری المعروف ’’بٹ‘‘ کی اہلیہ نے سسرال والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انصاف کی دہائی دی ہے،دوسری جانب ایف آئی آر کے متن کے مطابق طاہر انصاری 31 مارچ کی رات اپنی گاڑی میں خریداری کے لیے کے کے مارٹ پہنچے۔ خریداری کے بعد جب وہ واپس گاڑی کی جانب بڑھ رہے تھے تو تین ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے طاہر انصاری کے سر پر براہِ راست فائر کیےجس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئے۔ مقتول کو زخمی حالت میں فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،مدعی مقدمہ مقتول کے والدمحمد اکرم نے اس قتل میںمحمد عمران نامی شخص سمیت دیگر کو نامزد کیا ہے۔ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ طاہر انصاری کے ساتھ ایک پرانی خاندانی دشمنی تھی جو صلح پر ختم ہو چکی تھی تاہم سمیر پٹھان قتل کیس کے مقدمات میں باعزت بری ہونے کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ مقتول کے گھر پر ماضی میں بھی حملے کیے گئے تھے جن میں وہ محفوظ رہےلیکن اس بار حملہ آور اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو گئے،اس موقع پرمقتول کی اہلیہ نے انتہائی پریشان کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت کسی بھی پولیس یا ریسکیو ادارے کی جانب سے بروقت مدد نہیں ملی، مقتول کو اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں ہسپتال لانا پڑا، سسرال والوں نے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا اور انہیں احتجاج کرنے سے بھی روکا،مقتول کی بیوہ نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ سسرال والوں نے ان کا کمسن بیٹا بھی چھین لیا ہے، ایف آئی آر میں بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،دریں اثناپولیس نے محمد عمران اور دیگر کے خلاف دفعہ 302، 148، 149 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتول کی اہلیہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عمران اور دیگر نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ان کے چھین لیے گئے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب مقتول کی لاش گھر پہنچتے ہی شادی والا گھر کہرام میں بدل گیا، جہاں خوشیوں کی جگہ صفِ ماتم بچھ گئی اور اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں