رجسٹری برانچ کرپشن کیس، آڈٹ رپورٹ کو بھی عملہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

ملتان (عوامی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے رجسٹری برانچ ملتان پر کیے جانے والے تفصیلی آڈٹ کی اپنے خلاف رپورٹ کو بھی رجسٹری برانچ کے عملے نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اور رشوت کا ایک نیا ہیڈ متعارف کروا دیا۔ ملتان میں تعینات نائب تحصیل دار صدر ندیم قیصر کے زیر انتظام پٹوار سرکلز کی پاس شدہ رجسٹریوں میں آڈٹ کے دوران 2025 اور یکم مارچ 2026 تک جتنی بھی رجسٹریوں کو پاس کیا ہے ان سب کا آڈٹ ہوا تو لاکھوں روپے کا ہیر پھیر نکل آیا اور یہ ہیر پھیر سرکاری فیس کی مد میں سامنے آیا ہے جو کہ ان پٹوار سرکلز میں بغیر ایڈوانس گین ٹیکس اور کمی مالیتی اسٹامپ پہ 80 سب سے زائد رجسٹریاں پاس کی گئی تھیں۔ اب اس آڈٹ کے بعد نائب تحصیلدار نے ایک رپورٹ تیار کرکے اپنے زیر انتظام تمام متعلقہ پٹواریوں کو بھیجی ہے کہ ان پارٹیوں کو باری باری بلائیں اور ان سے فیسوں کی ادائیگی کروائیں۔ رائے کے مطابق جب یہ تمام رجسٹریاں پاس کی گئی تھیں تب بھی بھاری رشوت لی گئی تھی اور رعایت کے نام پر اس وقت انہوں نے لوگوں سے منہ مانگے پیسے لے کر تمام تر رجسٹریاں پاس کی تھیں۔ اب ان پارٹیوں کو پٹواریوں کے ہاتھوں بلیک میل کروایا جا رہا ہے کہ اگر آپ لوگوں نے یہ فیس ادا نہ کی تو سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور پاس انتقالات کینسل کروا دیے جائیں گے جس قانون کے مطابق ان کے پاس مکمل اختیار ہے۔ توجہ طلب امر یہ ہے کہ اس تمام جعل سازی میں اصل قصور وار رجسٹری برانچ کا جملہ عملہ ہے اور وہ تمام وثیقہ جنہوں نے رجسٹریاں پاس کروائیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں