ڈیرہ غازی خان (سپیشل رپورٹر) لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے ڈیل کے بعد دونوں مغوی چھوڑ دیئے، مغویان برادری کے سربراہ نصیر وڈانی کے بیٹے شہزاد وڈانی نے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے ذریعے بیک ڈور رابطے کے بعد ڈیل فائنل کی، دونوں مغویان کو ڈاکوؤں کی قید سے رہائی کے بعد شہزاد خان وڈانی کے ساتھ گروپ فوٹو منظر عام پر آ گئے، زرائع کے مطابق لادی گینگ کے ڈاکوؤں نے معاویہ چاکرانی کی سربراہی میں 7 رکنی گینگ نے بستی کوچھا سے اغوا کئے جانے والے ساحل وڈانی اور دانیال وڈانی کو اپنے قید میں رکھا اور بعد میں ڈاکوؤں سے کامیاب مذاکرات ہونے پر انکی رہائی عمل میں لایا گیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع اپنی موقف دینے کی بجائے خاموشی کو ترجیح دینے لگے۔ یاد رہے کہ لادی گینگ کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار وڈانی برادری کے افراد کو اغوا کیا جا رہا ہے قبل ازیں بھی ژندہ پیر سے واپسی پر وڈانی فیملی کے شہباز وڈانی کو اغواء کیا گیا اور بعد میں تاوان دیکر انکی بھی رہائی عمل میں آیا تھا جبکہ لادی گینگ کا موقف ہے کہ وڈانی برادری نے معاویہ کے بھائی کو قبل ازیں مخبری کر کے پولیس کے زریعے پکڑوایا تھا ہم اپنی دشمنی کے بدلے میں وڈانی خاندان کے افراد کو اغوا کر رہے ہیں۔







