اڈیالہ جیل میں عمران خان سے آج ملاقات کا دن، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل میں آج تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے پیش نظر ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھ افراد کے نام سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کا دن ہے، جن سے ان کی فیملی ممبران، بہن اور بیٹی ملاقات کریں گی۔
عمران خان سے ملاقات کے باعث اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید یہ کہ عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں