لیہ رجسٹری کرپشن، “قوم” کی خبر پر ایکشن، نائب تحصیلدار اور پٹواری برطرف

ڈیرہ غازی خان( کرائم سیل رپورٹ)روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن ، لیہ انتقال اراضی سکینڈل میں کروڑوں کے فراڈ پر پٹواری شہزاد اکبر اور نائب تحصیلدار ذیشان غزلانی کو نوکری سے برطرف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ قوم ملتان نے خبر شائع کی تھی ا نتقالِ اراضی پر پابندی کے باوجود ریونیو افسران کی دیدہ دلیری، کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہواہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتقالِ اراضی پر عائد پابندی کے باوجود ریونیو محکمے کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا ایک بھیانک سکینڈل سامنے آیا ہے۔ لیہ کے موضع جام رڈکوٹ سلطان شہر میں پٹواری شہزاد اکبر اور نائب تحصیلدار ذیشان غزلانی پر سنگین بدعنوانی اور قوانین کی دھجیاں اڑانے کے الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افسران نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کر کے 15 کنال 12 مرلے قیمتی شہری و کمرشل اراضی جس کی مارکیٹ ویلیو اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ہے کو محض 18 لاکھ روپے کی من گھڑت قیمت ظاہر کر کےرجسٹری انتقال منتقل کر دیا۔ یوں نہ صرف 26 فیصد سرکاری فیس کی مد میں 60 لاکھ روپے سے زائد کا خسارہ کیا گیا بلکہ قانونی تقاضوں کو بھی پامال کیا گیا۔اس پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر لیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پٹواری شہزاد اکبر اور نائب تحصیلدار ذیشان غزلانی کو فوری طور پر معطل کردیا اور اس کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں