واسا بہاول پور: منصوبوں پر 25 فیصد کمیشن، ٹھیکیداروں کی کمشنر کو درخواست

بہاول پور(کرائم سیل) واسا کے افسران وانجینئرز پر ترقیاتی کاموں میں 25فیصد تک کمیشن طلب کرنے کاسنگین الزام، متعدد ٹھیکیداروں نے کمشنر بہاولپورکوتحریری درخواست دیدی،فوری مداخلت اور شفاف انکوائری کی استدعا، ایک ہفتہ گزرچکاہے تاہم ابھی تک کمشنر آفس سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی،سیوریج کے کام رُک چکے ہیں مشکلات کاسامناعوام کوکرناپڑے گا، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب فوری نوٹس لیں،ٹھیکیداروں کاموقف۔ تفصیلات کے مطابق تعمیراتی فرمزکے ٹھیکیدار محمدریاض،خالداینڈ برادرز،شیخ حسن واجد اینڈ سنز، عبدالخالق گل، لیاقت علی وغیرہ کی جانب سے کمشنر بہاولپور،سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپورکودی جانیوالی تحریری درخواست میں انکشاف کیاگیاہے کہ ایم ڈی واسا اوردیگر واساکے افسران ٹھیکیداروں سے سیوریج کے حوالے سے تعمیراتی پراجیکٹ جن کا40فیصدکام بھی مکمل ہوچکاہے میں 25فیصدتک کمیشن کامطالبہ کررہے ہیں،کمیشن نہ دینے کی صورت میں کاموں کاتاحال ورک آرڈر بھی جاری نہیں کیاگیا اوربل پاس نہ کرنے کا بھی ڈراوا دیا جاررہاہے صورتحال کی وجہ سے سیوریج سے متعلقہ پراجیکٹ پرکام رک چکاہے جس کی وجہ سے شہربھرمیں سیوریج کے معاملات متاثرہوسکتے ہیں اوراس حوالے سے آنیوالی مشکلات کاسامناعوام کوکرناپڑسکتاہے لہٰذ ا فوری طورپرمعاملے کانوٹس لیاجائے۔ اس حوالے سے فوری طورپر انکوائری کے احکامات جاری کئے جائیں اور جرم ثابت ہونے پر ایم ڈی واسا سمیت تمام متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے جب متعلقہ ٹھیکیداروں سے رابطہ کیاگیاتو ٹھیکیدار لیاقت رحمانی نے میڈیاکوبتایاکہ ایک ہفتہ گزرچکاہے کمشنر بہاولپور کو اس سیریس مسئلہ کی تحریری درخواست دی گئی تھی لیکن تاحال کمشنر بہاولپورکی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس طرح کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان کامطالبہ ہے کہ کمشنر بہاولپور،وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اس سنگین مسئلے کافوری نوٹس لیں اورکرپٹ افسران کے خلاف فوری پیڈاایکٹ کے تحت انکوائری شروع کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں