Post Views: 41
راجن پور(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے سوشل میڈیا پر جعلی کھاد اور ری پیکنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ زراعت کو انکوائری کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فوری طور پر زراعت افسران کی ٹیم تشکیل دے کر مقامی کھاد ڈیلر کے گوداموں اور دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جانچ پڑتال کی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق دکانوں اور گوداموں میں جعلی کھاد کی دوبارہ پیکنگ، ریکارڈ میں ردوبدل یا کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو معیاری کھاد، بیج اور زرعی مداخل کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت اور پیرا فورس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اور جعلسازی کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







