احمد پور شرقیہ،اوچشریف(سٹی رپورٹر،نمائندہ قوم ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہاولپور شہر میں مضر صحت، بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے۔ مبینہ منظم نیٹ ورک کے ذریعے ناقص اور بیمار جانوروں کا گوشت شہر کے مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور گوشت کی دکانوں تک پہنچایا جا رہا ہےجبکہ متعلقہ اداروں کی مؤثر کارروائی تاحال دکھائی نہیں دے رہی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ “بلا قصائی” نامی شخص مبینہ طور پر اس سپلائی چین کا مرکزی کردار ہے جو غیر معیاری اور بیمار جانوروں کا گوشت مختلف مقامات پر فروخت کرانے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔شہری اور سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت گوشت کی مبینہ سپلائی فوری بند کرائی جائےغیر قانونی سلاٹر پوائنٹس کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ مبینہ نیٹ ورک اور اس کے ممکنہ سرپرست عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.







