تلمبہ فحش ویڈیو سکینڈل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا نوٹس، ایس ایچ او طلب، سخت سرزنش

ملتان (کرائم سیل) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان نے تلمبہ فحش ویڈیوز سکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایچ او تلمبہ کو اپنے دفتر ملتان طلب کر کے سخت سرزنش کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تلمبہ نے ایاز سہو سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپیہ لے کر اس کیس کو برباد کیا ہے اور بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایس ایچ او کے پاس جو ویڈیوز پہنچ چکی ہیں ان ویڈیوز میں پہچان میں انے والے لوگوں کو حتی کہ خواتین کو بھی طلب کرکے انکوائری کی آڑ میں دیہاڑی لگائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تلمبہ کے زمیندار عامر سہو نے اس سے قبل متاثرہ لڑکی کے خاندان پر سخت دباؤ ڈالا اور 15 لاکھ روپیہ لے کر اس کے گھر پہنچ گیا کہ آپ یہ پیسے لے کر معاملہ دبا دو اور بیان واپس لے لو مگر روزنامہ قوم میں تفصیلات شائع ہونے کے بعد متاثر لڑکی کو حوصلہ ہوا اور اس نے کسی بھی قسم کی صلح کرنے سے انکار کر دیا اور پولیس کے ہمراہ ڈی پی او خانیوال کے روبرو پیش ہو کر انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر حیران کن طور پر ڈی پی او خانیوال میرٹ کی بجائے ایس ایچ او تلمبہ کے حامی اور سہولت کار بن گئے۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی گھرانے نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان اور آر پی او ملتان کو تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا تھا جس پر دونوں افسران نے ڈی پی او خانیوال کو میرٹ کے مطابق چلنے کی ہدایت کی مگر ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے اپنے دونوں افسران کو اندھیرے میں رکھ کر ایس ایچ او تلمبہ کی مکمل پشت پناہی جاری رکھی۔ اسی دوران عامر سہو جس کی ویڈیوز بھی ایس ایچ او تلمبہ کے پاس پہنچ چکی تھی، نے راتوں رات اپنا قیمتی سامان بیچا اور پیسے اکٹھے کر کے ایس ایچ او کے قدموں میں ڈھیر کر دیے جس پر ایس ایچ او نے مبینہ طور پر غیرت کے میرٹ کو تبدیل کر دیا۔ یہاں یہ امر بھی توجہ طلب ہے روزنامہ قوم میں اس گھناونے فعل کی تفضیلات شائع ہونے کے بعد عامر سہو ڈیل میں ناکامی کے بعد اسلام آباد جا کر منظر سے غائب ہو گیا تھا مگر دوبارہ ڈیل کے بعد ڈھیل ہونے پر اسلام آباد سے واپس تلمبہ آ گیا۔ روزنامہ قوم کو تلمبہ کے معززین نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی باگڑ سرگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ایاز سہو ہی کے غیر قانونی اور عطائی ہسپتال سے بے آبرو ہو چکی ہے جس کی تفصیلات بھی روزنامہ قوم کو موصول ہو چکی ہیں اور وہ لڑکی اس وقت ملتان کے ایک ہسپتال میں نوکری کر رہی ہے جو سامنے آنے کی بجائے پس پشت رہ کر روزنامہ قوم کو تفصیلات سے اگاہ کر رہی ہے۔

#TulambaScandal

#KhanewalNews

#MultanCrime

#PunjabPolice

#KamranKhanAIG

#TulambaNews

شیئر کریں

:مزید خبریں