اوگرا کی بہاول پور میں کارروائی، 48 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر برآمد

بہاول پور(قوم نیوز)اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم بہاولپور پہنچی اور معائنے کے دوران سینرجی کمپنی کا ایک ٹینکر برآمد کیا جس میں تقریباً 48ہزارلیٹر پیٹرول موجود تھا، جو ایک خفیہ مقام پر کھڑا تھا۔ یہ ٹینکر دراصل صادق آباد (رحیم یار خان) جانے والا تھا تاہم اسے بہاولپور میں ہی روک کر پکڑ لیا گیا۔ مزید کارروائی کے دوران ایک پیٹرول پمپ بھی دریافت ہوا جو غیر قانونی طور پر پیٹرول اتارنے اور سپلائی کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔یہ دونوں کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے انجام دی گئیں۔ سیل کرنے کے بعد ٹینکر اور متعلقہ پیٹرول پمپ کو مزید قانونی کارروائی اور ضروری اقدامات کے لیے ضلعی حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اوگرا کی انفورسمنٹ کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں