’’مریم کوبتائیں‘‘ایپ ناکام، لاکھوں درخواستیں التوا کا شکار، عوامی مایوسی برقرار

خان گڑھ ( کرائم رپورٹر ) مریم کو بتائیں پروگرام میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ کے ذریعے لاکھوں شہریوں نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاہم بیشتر درخواستیں تاحال پینڈنگ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور مایوسی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمع کروائی گئی لاکھوں درخواستوں میں سے صرف تقریباً 18 ہزار درخواستوں کو ہی منظوری دی گئی ہےجبکہ باقی درخواستوں پر نہ تو کوئی فیصلہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں مسترد کیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایپ میں تکنیکی خرابیوں اور بگز کی وجہ سے بھی انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دن کے وقت اکثر ایپ صحیح طور پر کھلتی ہی نہیں تھی جس کے باعث درخواست جمع کروانے یا اس کی صورتحال معلوم کرنے میں مشکلات پیش آتی رہیں۔متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو ان کی درخواستوں کے بارے میں واضح آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں غیر یقینی صورتحال سے نجات مل سکے۔

Maryam ko Batayn #maryamkobatayn

شیئر کریں

:مزید خبریں