ڈرائیونگ لائسنس فیسیں وصول مگر اجرا میں تاخیر، جرمانے، گرفتاریاں

احمدپورشرقیہ( کرائم سیل)حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین کو غیر معمولی طور پر سخت کرتے ہوئے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور لائسنس لازمی قرار دے کر عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا گیا نتیجتاً ہزاروں شہریوں نے دھڑا دھڑ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کروائیں اور فیس و چالان کی مد میں کروڑوں روپے حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے گئےتاہم حیران کن اور افسوسناک امر یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیشتر شہریوں کو اب تک ان کے ڈرائیونگ لائسنس فراہم نہیں کیے گئے۔ شہری روزانہ لائسنس سینٹرز کے چکر لگا لگا کر خوار ہو رہے ہیں مگر ہر بار انہیں یہی جواب دیا جاتا ہے کہ لائسنس ابھی تک تیار نہیں ہوئے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور کئی شہریوں کو لائسنس نہ ہونے کے باعث گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں