مظفر گڑھ(کرائم رپورٹر)رنگ پور میں انسانیت سوز واقعہ، ملزم گرفتار،رنگ پور کے رہائشی امام مسجد مولوی مجاہد نصیر کی جانب سے مسجد میں قرآن پڑھنے آنے والی ایک معصوم بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے یہ قابلِ مذمت ویڈیو اپنے موبائل سے سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی، جو بعد ازاں تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔واقعہ سامنے آتے ہی شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی دباؤ اور فوری اطلاع پر تھانہ چوبارہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولوی مجاہد نصیر کو گرفتار کرلیا۔رنگ پور کے شہریوں نے فوری ایکشن پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت شخص کو سخت سے سخت سزا دے کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم بچیوں کے تقدس اور مساجد کی حرمت پامال کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔







