جیلوں میں خصوصی افطاری و عبادات، کروڑوں درود شریف، لاکھوں بار قرآن مکمل: میاں فاروق نذیر

ملتان (رپورٹ: ناصر محمود شیخ) رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے حوالے سے پنجاب کی 45 جیلوں میں عبادات کا خصوصی سلسلہ جاری ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ میاں فاروق نذیر نے چیف ایڈیٹر’’ قوم ‘‘میاں غفار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ69 ہزار 978 قیدی اور حوالاتی پنجاب کی جیلوں میں موجود ہیں جن میں خواتین کی تعداد 1235 جبکہ انڈرایج 18 سال سے کم عمر کے 800 قیدی ہیں۔ یوں تو ہر رمضان المبارک میں عبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن اس بار خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ افطار کے خصوصی انتظامات کے لئے 70 ہزار افراد کا ایک ماہ کا تخمینہ19 کروڑ لگایا گیا۔ ایگریکلچر یونیورسٹی کے فوڈ کے ماہرین نے خصوصی آئٹمز اور تجاویز مرتب کیں۔ مخیر حضرات نے دل کھو ل کر اس کار خیر میں حصہ لیا ہے ۔نجی ٹی وی انتظامیہ نے سب سے زیادہ 36 جیلوں میں قیدیوں کے لئے افطار کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔قیدیوں کو خصوصی کائونٹر تسبیح کی سہولت حاصل ہے۔ کروڑوں بار درود شریف کا تحفہ پیش کیا جا چکا ہے۔ اس ماہ کے اختتام تک لاکھوں مرتبہ قرآن مجید کی تلاوت کا مرحلہ مکمل ہوگا۔ملک،قوم اور امت مسلمہ کی خیر و برکت کے لئے روزانہ دعائیں کی جاتی ہیں۔میاں فاروق نذیر نے روزنامہ قوم اور قوم ڈیجیٹل کی شاندار کامیابی اور بڑھتی مقبولیت پر میاں غفار اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں