بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملتان ریلوے ڈویژن میں کرپشن کے سنگین الزامات، متعدد شوکاز کے باوجود انسپکٹر آف ورکس محمد احمد سرگانہ بدستور تعینات ہے۔متعدد شوکاز نوٹس اور انکوائریاں زیر سماعت ہونے کے باوجوداس کے خلاف کسی قسم کی کوئی موثر کارروائی نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سنگین نوعیت کے الزامات کے باوجود اکثر معاملات میں محض سالانہ انکریمنٹ روکنے جیسی معمولی سزا دی جاتی رہی، جبکہ بعد ازاں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے یہ سزا بھی ختم کرا دی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر کی سروس بک کا جائزہ لیا جائے تو اس امر کی تصدیق باآسانی کی جا سکتی ہے کہ سخت کارروائی کے بجائے نرم تادیبی اقدامات ہی اختیار کیے گئے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ کرپشن اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا سکے۔ اس بابت محمد احمد سرگانہ سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ میرا سیکشن بہت وسیع ہے اور میں اکثر بیمار رہتا ہوں افسران نے ہی مجھے یہاں پر تعینات کیا ہوا ہے۔







