تلمبہ فحش ویڈیوز: خانیوال پولیس کا ملزم کو ریلیف، مریم نوازکی پالیسی چیلنج

ملتان( سٹاف رپورٹر) تلمبہ فحش ویڈیوز سکینڈل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ز یر و ٹا لرنس پالیسی اورحنا پروز بٹ کا مسلسل فالواپ ہار گیا اور خانیوال پولیس جیت گئی ۔ درجنوں فحش ویڈیوز برآمد ہونے کے باوجود تلمبہ پولیس نے ڈیل کے عوض مکمل ڈھیل دے دی اور تلمبہ کا نام نہاد صحافی ایاز سہو ، کمزور تفتیش کی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل چلا گیا ، ایس ایچ او نے نہ اوریجنل موبائل قبضہ میں لیا بلکہ ڈیل کے بعد کسی اور موبائل پر ڈیٹا ٹرانسفر کرالیا گیا اور لیپ ٹاپ بھی ملزم کو واپس کردیا گیا ۔ ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے معاملہ عدالت کے سپرد کردیا ہے اب عدالت جانے اور ملزم جانے، اس طرح خانیوال پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور پالیسی کو بھی پس پشت ڈال دیا۔ سیاسی پشت پناہی جیت گئی او ر بھاری ڈیل نے مکمل سہولت کاری کر ڈالی ۔یادرہے کہ ایاز سہو اور شہر کے چند اوباش زمینداروں کا یہ گینگ عبدالحکیم اور تلمبہ کی لڑکیوں بلیک میل کر رہا تھا اور ہسپتال میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوبنائی جاتی تھیں بلکہ ان کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کی جاتی تھی۔ بعض لڑکیاں اپنے گھروں سے زیور چرا کر بھی ان سے جان نہیں چھڑا سکی تھیں ۔ اسی بلیک میلنگ کی وجہ سے ایاز سہو نامی اوباش کہ جس کا دادا بسوں میں بھیک مانگتا تھا اور والد جعلی عامل تھا،نے بلیک میلنگ سے پندرہ ایکڑ زمین اور چارکروڑ مالیت کا ہسپتال بنا رکھا تھا۔جہاں علاج کم اور اس قسم کے دھندے زیادہ ہوتے تھے ۔حیران کن امر یہ ہے کہ ملزم کی تمام تر فحش ویڈیوز ایس ایچ او کے پاس موجود ہیں اور سارا معاملہ ڈی پی او سمیت اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس میں بھی ہے ۔ سی سی ڈی حکام اس وقوع کی تصدیق بھی کر چکے ہیں کہ وقوع سو فیصد درست ہے ۔یادرہے کہ رانا سمیر نامی شخص نے جو پولیس کا ٹاؤٹ ہے دو روز قبل ہی بتا دیا تھا کہ اس نے ڈیل کروا دی ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں