بہاولپور میں منشیات کا خوفناک جال شہریوں کیلئے خطرہ

بہاولپور(سپیشل رپورٹر ) بہاولپور ریڈاں بستی اور اسلامی کالونی میں منشیات کا خوفناک جال بے نقاب ہونے کے باوجود بھی پولیس کاروائی سے گریزاں شہری عدم تحفظ کا شکار بہاولپور کے علاقے ریڈاں بستی اور اسلامی کالونی میں منشیات فروشی کے ایک منظم اور خطرناک نیٹ ورک عرصہ دراز سے فعال ہے جس نے اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ تفصیل کے مطابق یہ گروہ نہ صرف سرعام منشیات کا استعمال کر رہا ہے بلکہ دن دہاڑے اور رات کی تاریکی میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندا بھی عرصہ دراز سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ریڈاں بستی میں روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور دیگر ممنوعہ منشیات فروخت کی جا رہی ہے اور مقامی سطح پر شکی، عالم، پنوں، چوہان اور کلیم نامی افراد اس نیٹ ورک کے اہم کردار ہیں جبکہ دوسری جانب اسلامی کالونی میں جہانگیر عرف مٹھو، نصیر عرف بھولا، کاکا ڈانسر، اشتیاق کڑک اور جاوید منڈا سمیت کئی عناصر اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث بتائے جا رہے ہیں اور باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان منشیات فروشوں کی چند پولیس کی پرائیویٹ رضاکار مبینہ سرپرستی کرتے ہیں اور ان سے باقاعدہ ہفتہ بھی وصول کرتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں