ہائیکورٹ بار: ملتان چوہدری عمر حیات، بہاول پور میں سمینہ قریشی نے میدان مار لیا

ملتان،بہاول پور ( کورٹ رپورٹر،لیڈی رپور ٹر ، سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بارالیکشن میں ملتان میں چوہدری عمرحیات اوربہاول پورمیں ثمینہ قریشی نے میدان مارلیا۔نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چوہدری عمر حیات نےکامیابی کے اعلان کے بعدخطاب کرتےہوئے کہا کہ ملتان بار کو مضبوط اور باوقار بناؤں گا۔کیسز کے بوجھ میں کمی کیلئے ججز کی تعداد بڑھانے کی تحریک چلائیں گے۔غیر ضروری التوا کے خاتمے کیلئے بنچز سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وکلاء کا مؤقف مضبوط کریں گے۔ینگ لائرز کیلئے ٹریننگ پروگرام، ماہانہ گرانٹس اور اسکالرشپس دی جائیں گی۔سپریم کورٹ ویڈیو لنک سسٹم فوری فعال کرانے کیلئے قرارداد لائیں گے۔وکلاء ٹرانسپورٹ اور میڈیکل فنڈ میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وکلاء کالونی کے مسئلے کے حل کیلئے حکومت سے براہِ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔بار فنڈز کا سالانہ آڈٹ اور مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے۔جنوبی پنجاب میں مزید ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن سے رابطہ کریں گے۔ادھرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے سالانہ انتخابات میں وکلاء برادری نے نئی قیادت کا انتخاب کر لیا۔ صدارتی عہدے پر ثمینہ قریشی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے منصب پر ثاقب طارق ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر ثمینہ قریشی ایڈووکیٹ نے 1815 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل یاسین اٹال ایڈووکیٹ 793 ووٹ لے سکے۔ واضح فرق سے کامیابی کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد نے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ثاقب طارق ایڈووکیٹ نے 1460 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے مدِمقابل جام شکیب لار ایڈووکیٹ 1146 ووٹ حاصل کر سکے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ جام شکیب لار ایڈووکیٹ کامیاب صدر ثمینہ قریشی ایڈووکیٹ کے پینل کے امیدوار تھے، جبکہ ثاقب طارق ایڈووکیٹ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا اور وکلاء کی بھرپور حمایت کے باعث شاندار فتح حاصل کی۔سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے رانا شیراز خالد ایڈووکیٹ 1331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مرزا آصف ندیم ایڈووکیٹ 1214 ووٹ حاصل کر سکے۔جوائنٹ سیکرٹری کے منصب پر بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں عبداللہ اقبال چنڑ 1298 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ملک جاوید اقبال محض 1292 ووٹ حاصل کر سکے۔نتائج کے اعلان کے بعد بار روم میں جشن کا سماں رہا۔ حامیوں نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور نعرے بازی کی۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات
ہائیکورٹ بار کی جنرل سیکرٹری کی نشست پر فیاض خان لغاری بھاری لیڈ سے کامیاب ہوگئے
جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ہونے والے فیاض لغاری نے 2737 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر مدمقابل امیدوار ظفر اللہ وڑائچ 2529 ووٹ لیکر ناکام ٹھہرائے گئے ہیں
فیاض حسین لغاری 208 کی لیڈ سے جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب قرار

ملتان:ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات
ملتان:نائب صدر کی نشست کے لیے 6 امیدوار میدان میں تھے
ملتان: زاہد کبیر کھاکھی 1388 ووٹ لیکر نائب صدر کی نشست پر کامیاب قرار پائے
ملتان:مدمقابل چوہدری امداد حسین نے 1240,قیصر امیر خان نے 1106، میاں محمود احمد انصاری نے 693 ،محمد ابرار خان نے 452 اور نواب محمد اقبال خان بلوچ نے 277 ووٹ حاصل کیے اور ناکام رہے
ملتان: فنانس سیکرٹری کی نشست پر چوہدری نعمان احمد 2002 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار دئیے گئے
ملتان: مدمقابل سید مرتضیٰ مہدی بخاری 1669 اور سید محسن عباس کاظمی 1496 ووٹ لیکر ناکام رہے

شیئر کریں

:مزید خبریں