Post Views: 8
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست کی سماعت 6 مارچ کو مقرر کر دی۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روک کر وزیراعظم شہباز شریف کو وکیل کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس کے خلاف عمران خان نے نظرثانی درخواست دائر کی ہے۔






