Post Views: 17
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 172 ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 192 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 286 روپے تک جا پہنچی، جبکہ دس گرام چاندی 165 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 961 روپے کی سطح پر آ گئی۔







