Post Views: 30
لاہور (بیورورپورٹ) پولیس کانسٹیبل کو سوشل میڈیا پر غیر قانونی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور ظفر اقبال نے پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق اس اقدام کی وجہ سے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے احکامات پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس یونیفارم میں کسی بھی قسم کی تفریحی یا سوشل میڈیا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔







