ملتان(قوم نیوز) آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت مختلف ریجنز اور اضلاع میں انتظامی ردوبدل کیا گیا ہے۔احکامات کے مطابق محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن، کیپٹن (ر) محمد اجمل کو اے آئی جی کمپلینٹ جنوبی پنجاب، کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ، وسیم اختر کو سی ٹی او گوجرانوالہ اور عائشہ بٹ کو ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ پولیس تعینات کر دیا گیا۔مزید تقرریوں میں عثمان اکرم گوندل کو آر پی او ملتان، سہیل چودھری کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، محبوب اسلم کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اور کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ، کیپٹن (ر) دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ، ساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ، ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی، محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال، اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ میں بھی اہم ردوبدل کیا گیا جہاں طویل عرصہ بعد سی ٹی او کا تبادلہ کرتے ہوئے عائشہ بٹ کو نئی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ ان کی جگہ وسیم اختر کو چارج دے دیا گیا۔ ان تقرریوں کو صوبہ بھر میں پولیس انتظامیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔






