جام پور (تحصیل رپورٹر)ڈی ایچ کیو کوہاٹ کی سی ایم او ڈاکٹر مہوش حسنین کو شام کی ڈیوٹی سے واپسی پر، ہسپتال سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ملزم نے گولی مار کر شہید کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق دوران ڈیوٹی معمولی تکرار پر اٹینڈنٹ نے باہر ڈاکٹر مہوش کا راستہ روک کر گولی مار دی۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں ڈاکٹر مہوش ڈینہ کو صرف اس بات پر سات گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا کہ انھوں نے اس شخص کو صرف یہ کہا تھا کہ یہاں عورتوںکا چیک اپ ہوتی ہے آپ یہاں سے جا کر باہر مردوں والی انتظار گاہ میں اپنی مریضہ کا انتظار کریں۔ آپ کی مریضہ کی چیک آپ ہو کر باہر آجائے گی۔ تکرار پر اٹینڈنٹ نے باہر ڈاکٹر مہوش کا راستہ روک کر گولی مار دی۔ متوفی ڈاکٹر ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کی رہائشی تھی۔مرحومہ کی میت ان کے آبائی گھر جام پور پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ شہر کی فضا سوگوار ہوگئی۔واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کوہاٹ کے ہسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سروسز معطل ہوگئیں۔






