ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے سرکاری و نجی جامعات اور الحاق شدہ کالجز میں کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے متعلق بی ایس پروگرامز کی ایکریڈیشن کے حوالے سے National Computing Education Accreditation Council (این سی ای اے سی) نے تازہ اور تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں زیرو وزٹ، ایکریڈیشن وزٹ اور انٹرِم وزٹ کے بعد پروگرامز کی منظوری، عدم منظوری اور ایکریڈیشن کی مدت ختم ہونے کی صورتحال واضح کی گئی ہے، جس کے اثرات براہِ راست طلبہ کے داخلوں اور ڈگری کی قانونی حیثیت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے نمایاں کامیابی Bahauddin Zakariya University کو حاصل ہوئی جہاں BS کمپیوٹر سائنس پروگرام کو 8 جون 2024 کے ایکریڈیشن وزٹ کے بعد باقاعدہ طور پر Accredited قرار دیا گیا۔ اسی طرح Air University, Multan کے جدید پروگرامز میں BS سائبر سکیورٹی، BS آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور BS ڈیٹا سائنس کے زیرو وزٹس منظور کر لیے گئے، جو خطے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔ نجی شعبے میں Multan University of Science and Technology کے BS کمپیوٹر سائنس، BS انفارمیشن ٹیکنالوجی اور BS سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز کو 12 جنوری 2026 کے زیرو وزٹ کے بعد منظوری دی گئی۔ اسی طرح Muhammad Nawaz Sharif University of Engineering and Technology, Multan کے BS انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کو بھی منظوری حاصل ہوئی۔ University of Education, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس پروگرام کو بھی زیرو وزٹ کے بعد منظور کر لیا گیا جبکہ Govt. Graduate College, Burewala (ملحقہ: Government College University, Faisalabad) اور City College of Science and Commerce, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس پروگرامز کو بھی منظوری دے دی گئی۔دوسری جانب رپورٹ میں بعض اداروں کے پروگرامز کی عدم منظوری بھی سامنے آئی ہے۔ Emerson University, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن سسٹمز، سائبر سکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیٹا سائنس کے تمام زیرو وزٹس منظور نہیں کیے گئے۔ اسی طرح National University of Modern Languages, Multan کے BS انفارمیشن ٹیکنالوجی، BS سافٹ ویئر انجینئرنگ اور BS آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرامز کو بھی منظوری نہ مل سکی۔ Air University, Multan کے BS انفارمیشن ٹیکنالوجی اور City College of Science and Commerce, Multan کے BS انفارمیشن ٹیکنالوجی اور BS سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز بھی غیر منظور شدہ قرار پائے۔رپورٹ میں کئی پروگرامز کی ایکریڈیشن مدت ختم ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ Air University, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس اور BS سافٹ ویئر انجینئرنگ، Institute of Southern Punjab کے BS کمپیوٹر سائنس، Muhammad Nawaz Sharif University of Agriculture, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس اور BS انفارمیشن ٹیکنالوجی، National University of Modern Languages, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس، The Women University, Multan کے BS کمپیوٹر سائنس اور BS انفارمیشن ٹیکنالوجی اور University of Education, Multan کے BS انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرامز کی ایکریڈیشن مدت ختم ہو چکی ہے۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق این سی ای اے سی کی اس رپورٹ نے ملتان میں کمپیوٹنگ پروگرامز کی مجموعی صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔ جہاں چند جامعات نے جدید شعبہ جات میں پیش رفت کی ہے، وہیں متعدد اداروں کو اپنے پروگرامز کے معیار، فیکلٹی، لیبارٹریز اور نصاب کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکریڈیشن نہ صرف تعلیمی معیار کی ضمانت ہوتی ہے بلکہ یہ طلبہ کے پیشہ ورانہ مستقبل اور بین الاقوامی سطح پر ڈگری کی قبولیت کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد این سی ای اے سی کی شرائط پوری کر کے اپنی حیثیت مستحکم کریں۔







