کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونا 71 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
ادھر ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 374 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 948 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 321 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 671 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست مقامی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔







