علیمہ خان کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی اور حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے کل جمعہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کرتے ہوئے سماعت 13 فروری بروز جمعہ تک کے لیے مؤخر کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں