پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت پر تشویش، احتجاج کی باضابطہ کال

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کارکنوں اور عوام کو کل جمعہ کے روز احتجاج کی اپیل کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نمازِ جمعہ کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پریس کلبز کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ احتجاج پارٹی چیئرمین عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی تشویش ناک اطلاعات کے خلاف ریکارڈ کرایا جائے گا۔
جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر اپنے قائد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور پرامن انداز میں آواز بلند کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں