کرپشن، شہریوں کی شکایات، لودھراں کے 2 ایس ایچ اوز معطل

لودھراں ( بیورورپورٹ) ڈی پی او لودھراں علی بن طارق نے کرپشن اور شہریوں سے ناروا سلوک کی شکایات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی لودھراں انسپکٹر محمد رئیس علی اور ایس ایچ او صدر کہروڑپکا سب انسپکٹر پیراں ڈتہ کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر کلوز ٹو لائن کر دیا ہے۔ دونوں افسران کے خلاف باقاعدہ محکمانہ انکوائری اور سخت تادیبی کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کے خلاف مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات موصول ہوئیں تھیں، جن پر ابتدائی جائزے کے بعد ڈی پی او نے فوری ایکشن لیا۔ڈی پی او علی بن طارق کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب عبد الکریم کی ہدایات کے مطابق کرپشن اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کو ریڈ لائن قرار دے دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں