Post Views: 15
کراچی: عالمی اور ملکی سونے کی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد آج قیمتوں میں دوبارہ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 967 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک جا پہنچی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 030 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 444 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 269 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے بڑھ کر 7 ہزار 089 روپے ہو گئی۔







