ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

سخی سرور نوگو ایریا بن گیا، نوجوان اسلحہ لیکر گھومنے لگے، شہری خوفزدہ

ڈیرہ غازی خان (ڈسڑکٹ رپورٹر ) تھانہ سخی سرور کی حدود میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے اطلاع دی ہے کہ متعدد نوجوان کھلے عام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں اور معمولی تلخ کلامی یا چھوٹے جھگڑوں کے دوران بھی فائرنگ کا رخ اختیار کر لیتے ہیں شہریوں کے مطابق گذشتہ دنوں ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک نوجوان اسلحہ لے کر سڑک پر کھڑا ہے اور باآسانی کسی بھی واقعہ کے پیش آنے پر اس کا استعمال کر سکتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات عوامی زندگی کے لیے خطرناک ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں مقامی شہریوں نے سینئر کمانڈنٹ، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اور ایس ایچ او بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے اسلحہ لے کر گھومنا اور کسی بھی جھگڑے میں فائرنگ کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کی بروقت روک تھام ضروری ہے شہریوں نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو علاقے میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور امن و امان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں