پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران

تازہ ترین

ملتان، بہاول پور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سخت چیکنگ

ملتان،بہاول پور (نمائندہ قوم،کرائم سیل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے دوران ایک امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے بعد ملتان،بہاول پور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی اداروں کو حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کرنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔صوبہ بھر کی جیلوں، ریلوےسٹیشنز، بس سٹینڈز، ہوائی اڈوں، مذہبی مقامات اور دیگر حساس تنصیبات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہتے ہوئے گشت میں مصروف ہیں۔ادھر بہاولپور پولیس نےبھی پورے ضلع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب کے واضح اور سخت احکامات پر ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں، مجالس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بہاولپور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سیکیورٹی پلان فعال کر دیا ہے، جس کے تحت تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں واقع امام بارگاہوں پر خود موقع پر موجود رہ کر ڈیوٹی چیک کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ہر امام بارگاہ پر نفری میں اضافہ، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور مشکوک افراد کی کڑی نظر سے چیکنگ جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں