بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

تازہ ترین

بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

بہاولپور (کرائم سیل)تھانہ صدر کی حدود ساہلاں چوک میں بااثر افراد کا غنڈہ راج،محنت کش باپ بیٹے پر سرِعام لوہے کے راڈوں اور پائپوں سے بے رحمانہ تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو کر وکٹوریہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی تھانہ صدر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر متاثرین نے ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس اور انصاف کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہلاں چوک کے رہائشی اعجاز عباسی اور ان کے رشتہ داروں کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے صدام اور اس کے والد مختیار حسین نے وکٹوریہ ہسپتال میں زخمی حالت میں روزنامہ قوم کو ویڈیو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز وہ اپنے کام کے سلسلے میں ٹریکٹر ٹرالی پر ساہلاں چوک پہنچے تو طاقت کے نشے میں چور بااثر اعجاز عباسی، اس کے درجنوں رشتہ داروں اور غنڈ ہ عناصر نےروک کر لوہے کے آہنی راڈوں اور پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔متاثرین کے مطابق اہلِ علاقہ نے مداخلت کر کے انہیں حملہ آوروں سے بچایا، جس کے بعد پولیس کو کال کی گئی۔ ڈبل ون ڈبل ٹو کی ایمبولینس اور پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں شدید زخمی حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ واقعے کو 60 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح انہیں موٹے لوہے کے راڈوں اور پائپوں سے بے دردی سے مارا پیٹا گیا تاہم اس کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔صدام اور مختیار حسین نے ڈی پی او بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ انہیں ناحق تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، لہٰذا ملزمان کے خلاف فوری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متاثرین نے بتایا کہ چند روز قبل ایک شادی کی جاگے کی تقریب کے دوران ان کا اعجاز عباسی اور اس کے رشتہ داروں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کا بدلہ لیتے ہوئے غنڈا عناصر اور دیگر افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں